ترکی اور امریکا اختلافات ختم کریں، نیٹو سربراہ کی اپیل

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:54

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڑینس اشٹولٹن برگ نے برسلز میں گفتگو میں کہا کہ ان دونوں نیٹو رکن ممالک کو مذکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے، امریکا اور ترکی میں نئی کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی، جب استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس کے جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے روابط ہیں۔ انقرہ حکومت گزشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن پر ہی عائد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :