چکوال، سی ٹی ڈی کی کارروائی،

کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار ملزم سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:23

چکوال، سی ٹی ڈی کی کارروائی،
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) نیشنل ایکشن پلان نے ملک دشمنوں کے منصوبے ناکام بنا دئیے ۔ سی ٹی ڈی کی چکوال بائی پاس کے قریب کارروئی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ادھر قصور کے مختلف علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔سی ٹی ڈی نے 9 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔…

متعلقہ عنوان :