پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما امین فہیم کی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں

پارٹی سربراہ بلاول بھٹو زرداری ‘ آصف علی زرداری سمیت پارٹی قائدین کااظہار افسوس

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:23

پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما امین فہیم کی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما امین فہیم کی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں ۔ وہ کراچی میں ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ تاہم آج وہ اس دارفانی سے کوچ کرگئی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے امین فہیم کا بھی 21نومبر 2015ء کو انتقال ہوگیا تھا ، تاہم اب ان کی اہلیہ بھی انتقال کرگئی ہیں۔ امین فہیم کی اہلیہ کی وفات پر پارٹی سربراہ بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری سمیت پارٹی قائدین نے اظہار افسوس کیا ہے …