نیب عدالت میں جو ہوا وہ صحیح نہیں ،

عدالتوں میں ہلڑ بازی،تشددآئین کی توہین،غیرذمے دارانہ طرزعمل ہے‘سیاسی جماعتوں کے اکابرین ریاستوں،آئینی اداروں کے احترام کاعملی مظاہرہ کریں‘ہمارے ساتھ عدالتوں تک کوئی جلوس نہیں آتا،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اورامید ہے عدالتوں سے کیسز منطقی انجام کو پہنچیں گے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:23

نیب عدالت میں جو ہوا وہ صحیح نہیں ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ نیب عدالت میں جو ہوا وہ صحیح نہیں ، عدالتوں میں ہلڑ بازی،تشددآئین کی توہین،غیرذمے دارانہ طرزعمل ہے‘سیاسی جماعتوں کے اکابرین ریاستوں،آئینی اداروں کے احترام کاعملی مظاہرہ کریں‘ہمارے ساتھ عدالتوں تک کوئی جلوس نہیں آتا،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اورامید ہے عدالتوں سے کیسز منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اداروں میں تصادم قابل مذمت ہے ،عدالت میں ہلڑبازی اور تشدد جمہوریت اور سیاسی عمل کیلئے اچھی نہیں،اس صورتحال میں سیاسی جماعتوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ایسے واقعات سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ،پہلے دوسروں کو عدالت کا احترام کرنے کا درس دینے والوں کو خود عمل کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے کے باوجود ایک بار پھر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ہمارے بے گناہ کارکنوں کیخلاف مقدمات قائم اور رہنمائوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں ،فاروق ستار نے کہا کہ بہت سے شہروں میں ہمارے دفاتر پر قبضے کر لئے گئے جو ہمیں واپس کئے جائیں ،ان کا کہناتھا کہ ہمارے ساتھ عدالتوں تک کوئی جلوس نہیں آتا،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اورامید ہے عدالتوں سے کیسز منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :