شریف خاندان آئین و قانون کو نہیں مانتا ،آنے والے دنوں میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے

تمام اداروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ شریف خاندان آئین و قانون کو نہیں مانتا ،آنے والے دنوں میں مشکلات سامنے آئینگی ،کئی وزرا اور مشیروں نے بھی خدشات ظاہر کر دئیے ہیں ۔ احتساب عدالت میں دھنگا فساد کی وجہ سے ن لیگ کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے ،بہت سے اہم رہنماء پارٹی کو چھوڑ کر کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں ،چوہدری نثار نے بھی سخت برہمی کا اظہار کر دیا ہے۔

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:03

شریف خاندان آئین و قانون کو نہیں مانتا ،آنے والے دنوں میں مشکلات کا ..
پارٹی کے اندر موجود ایک بڑے گروپ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو واضح پیغام دیا ہے کہ اس طرح عدالت میں دھنگا فساد کرنے سے نہ صرف مقبولیت میں کمی واقع آئے گی بلکہ آنے والے دنوں میں مشکلات کا بھی سامنا کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق شریف حاندان نہ کسی قانون کو مانتا ہے اور نہ کسی آئین کو مانتا ہے اور اگر درست نہ کیا گیا تو ہمارے بہت سے ساتھی پارٹی کو چھوڑ سکتے ہیں اور چوہدری نثار نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور پیغام بھی بھیجا ہے کہ کسی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے اور یہ سب کچھ کس کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔

اور چوہدری نثار نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر اسی طرح سے ہوتا رہا تو بہت سے دوست ہمیں چھوڑ جائیں گے جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس طرح کرنے سے عدالتیں اور ادارے ہمارے ہاتھ میں آ جائیں گے تو یہ بات وہ اپنے ذہن سے نکال دیں کیونکہ اس طرح کرنے سے ن لیگ کا ہی نقصان ہو گا۔ کئی وزرا اور مشیروں کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو پیغام دیا گیا کہ ہم صرف وزارتوں کا لیبل لگا کر بیٹھیں ہیں حکومت کوئی اور چلا رہا ہے ۔