عوامی محبوب قیادت تمام تر دبائو اور سازشوں کے باوجود عوام کے ساتھ کھڑی ہے ‘مسلم لیگ(ن) عوام کو جمہوریت سے محروم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی ‘عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کرنے والا آمر ڈوبتا سورج بن چکا ہے ‘ موجودہ منتخب حکومت کی طرف سے جمہوری نظام کونقصان پہنچانیکی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی

وفاقی وزیر کامران مائیکل کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:06

عوامی محبوب قیادت تمام تر دبائو اور سازشوں کے باوجود عوام کے ساتھ کھڑی ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ عوام کی محبوب قیادت تمام تر دبائو اور سازشوں کے باوجود عوام کے ساتھ کھڑی ہے ‘مسلم لیگ(ن) عوام کو جمہوریت سے محروم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ‘عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کرنے والا آمر ڈوبتا سورج بن چکا ہے ‘موجودہ منتخب حکومت کی طرف سے جمہوری نظام کونقصان پہنچانیکی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

وہ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کو جمہوریت سے محروم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی عوام کے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف پاکستان میں جمہوری نظام کے محافظ ہیں.پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اور قیادت تمام غیر جمہوری قوتوں کے سامنے آ ہنی دیوار ثابت ہونگی. پاکستان مسلم لیگ ن غیر جمہوری قوتوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے اب پاکستان میں جمہوری نظام کو کبھی پٹڑی سے نہیں اتارا جا سکے گا. چار آمروں کے بعد میاں محمدنواز شریف کی صورت عوام کو محبوب اور حقیقی جمہوری قیادت میسر آئی ہے جن کی دوراندیش قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل تیزی کے ساتھ طے کر رہا ہی. ہماری قیادت کے خلاف رکاوٹین نہ کھڑی کی جاتیں تو آج پاکستان دنیا کے چھوٹے ممالک کو قرضہ دینے والا ملک بن چکا ہوتا لیکن اب بھی ہم اور ہمارے ساتھی حالات سے مایوس نہیں بہت جلد پاکستان کو میاں محمد نواز شریف کی قیادت دوبارہ میسر ہوگی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) دنیا کی صف اول کی ترقی یافتہ قوموں کے درمیاں کھڑا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :