پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں ،

کئی محاذوں پر تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:06

پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں ،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں کئی محاذوں پر تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی محاذوں پر تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور اس کے رہنمائوں کیساتھ امریکا کے تعلقات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی سال تک امریکا سے فائدہ اٹھایا ہے اور اب اس نے بحیثیت قوم امریکا کا پھرسے احترام کرنا شروع کردیا ہے، لہذا ہم اب پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے سرحدی علاقے میں آپریشن کرکے 5 افراد پر مشتمل امریکی کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مغویوں کی بازیابی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات کا ایک مثبت لمحہ قرار دیا۔