واشنگٹن کے ایک صحافی نے خواجہ آصف کی امریکہ میں احمدی کے ساتھ تصویر کی حقیقت بیان کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 اکتوبر 2017 11:36

واشنگٹن کے ایک صحافی نے خواجہ آصف کی امریکہ میں احمدی کے ساتھ تصویر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں سینئیر صحافی احمد قریشی نے کہا کہ امریکہ کے دورے کے دوران خواجہ آصف کی ایک تصویر چلی تھی اور اس تصویر میں انہیں احمدی کمیونٹی کے ایک بندے کے ساتھ دیکھا گیا جو امریکہ میں مقیم ہے۔ اس کے بعد ہمیں اور تصاویر موصول ہوئیں ،اس ملاقات کی کہانی جاننے کے لیے انہوں نےاس نوجوان کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا جس نے یہ تصویر لی تھی ۔

(جاری ہے)

پروگرام میں بات کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر ربوہ ٹائمز احسن ریحان نے بتایا کہ یہ ایک عوامی ایونٹ تھا ، ادھر سب لوگ موجودتھے ، پاکستانی صحافی بھی موجود تھے ، ایسی تقریبات میں سارے اکٹھے موجود ہوتے ہیں تو کسی قسم کی ملاقات کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوتی۔ اسی دوران ظہیر باجوہ نے خواجہ آصف سے ملاقات کی اور بطور پاکستانی نے اپنا تعارف کروایا تھا۔ یاد رہے کہ خواجہ آصف کی امریکہ میں ایک احمدی بندے سے ملاقات کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے بے جا ناپسند کیا تھا اور کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ خواجہ آصف نے غداری کی ہے۔ احسن ریحان نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: