مصر، مسلح افراد کے حملے میں6 سکیورٹی اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آورمارے گئے

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 10:30

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما سینائی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 6 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مصری فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے یہ حملہ عریش شہر میں قائم ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر حملے کے دوران دستی بموں اور آتشی اسلحے کا استعمال کیا جس میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اس حملے کے بعد مصری سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے بعد ہونے والی دو طرفہ فائرنگ میں 2 حملہ آوور بھی ہلاک ہو گئے۔مصری فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ہونے والے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :