صومالیہ کے فوجی سربراہ اور وزیر دفاع مستعفی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 10:10

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) صومالی وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس پیشرفت کو اس افریقی ملک میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف جاری کارروائی کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ان دونوں اعلیٰ اہلکاروں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ صومالی فوج القاعدہ سے وابستہ الشباب کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک اسے کوئی خاص پیشرفت حاصل نہیں ہو سکی ہے۔