ایران کا روہنگیا مسلمانوں کے لئے موبائل ہسپتال قائم کرنے کا اعلان

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 10:10

ایران کا روہنگیا مسلمانوں کے لئے موبائل ہسپتال قائم کرنے کا اعلان
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ایران کی وزارت صحت میں سماجی امور کے شعبے کے سربراہ سید محمد ہادی ایازی نے روہنگیا مسلمانوں کی بہتر طبی خدمات اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے موبائل ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت صحت میں سماجی امور کے شعبے کے سربراہ سید محمد ہادی ایازی نے کہ جو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں، روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کو سراہا اور پناہ گزینوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انجام دیئے جانے والے اقدامات میں تیزی لانے پر تاکید کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، علاقے میں پانی اور سیوریج سسٹم کی حالت کے پیش نظر طبی مدد فراہم کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس ملاقات میں بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے حکام نے ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی تعریف کی اور بین الاقوامی اداروں میں میانمار حکومت کی مذمت کرنے اور میانمار کے پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :