دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گاڑی چوری ہو گئی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 01:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی کار چوری ہو گئی۔ پولیس نے کار چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ اروندکیجریوال ارکان اسمبلی اور افسران کے ساتھ میٹنگ کیلئے سیکرٹریٹ پہنچے تھے کہ انتہائی سیکورٹی والے علاقے سے چور ان کی گاڑی لے اڑے۔

متعلقہ عنوان :