امریکا اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے،سربراہ نیٹو

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 00:30

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رینس اشٹولٹن برگ نے جمعے کو برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان دونوں نیٹو رکن ممالک کو مذکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ امریکا اور ترکی میں نئی کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس کے جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے روابط ہیں۔ انقرہ حکومت گزشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن پر ہی عائد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :