انگولا میں طیارہ تباہ،تمام 7 مسافر اور عملہ ہلاک

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 00:30

انگولا میں طیارہ تباہ،تمام 7 مسافر اور عملہ ہلاک
لوآنڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) انگولا میں ایک طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 7 مسافر اور عملہ ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ طیارہ کانگو سے انگولا کے دارالحکومت لوآنڈا جا رہا تھا کہ ملک کے ایک دور دراز علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے تاہم تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔2 فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر روانہ کر دیئے گئے ہیں تاکہ لاشوں کو ملبے سے نکالا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :