واشنگٹن عالمی جوہری ڈیل کی روح کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے،ایران

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 00:30

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ایران نے کہا ہے کہ امریکا جوہری ڈیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے، اگر ایران کی فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ واشنگٹن عالمی جوہری ڈیل کی روح کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر اس جوہری ڈیل سے علیحدگی کا اعلان نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :