بابر اعظم نمبر تین پر کم سے کم میچز میں 1000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اکتوبر 2017 00:35

بابر اعظم نمبر تین پر کم سے کم میچز میں 1000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر۔2017ء) بابر اعظم نمبر تین پر کم سے کم میچز میں 1000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ایک روزہ میں میچ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ایک اور شاندار سینچری اسکور کر ڈالی۔ بابر اعظم کے مختصر کیرئیر میں یہ چھٹی سینچری تھی۔

(جاری ہے)

اس سینچری کیساتھ ہی بابر اعظم
تین پر کم سے کم میچز میں 1000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔ بابر اعظم نے نمبر تین پر کھیلتے ہوئے محض 16 اننگز میں 1000 ہزار رنز اسکور کیے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز عظیم ویسٹ انڈین بلے باز ویو رچرڈ کے پاس تھا جنہوں نے 19 اننگز کھیل کر ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :