سری لنکا کو سیریز کے پہلے میچ میں شکست، ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:59

سری لنکا کو سیریز کے پہلے میچ میں شکست، ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر۔2017ء) ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 83رنز سے شکست دے کر سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اس فتح کیساتھ ہی پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ میں ایک اور شاندار اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ فتح پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل پانچویں فتح ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے چیمئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوران مسلسل 4 میچز میں فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :