پہلا ون ڈے :بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار باریاں، پاکستان نے سری لنکا کو 83رنز سے ہرا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:41

پہلا ون ڈے :بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار باریاں، پاکستان نے سری ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر۔2017ء) 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 83رنز سے شکست دے کر سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھارنگا نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آہستہ آہستہ سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ، اس دوران قومی ٹیم تیز رفتاری سے رنز کرنے میں ناکام رہی خصوصاً بابر نے روایتی انداز کے برعکس سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کیلئے 64 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرے کی کوشش کی لیکن 43 کے انفرادی سکور پر دھننجیا نے فخر زمان کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلا دی۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور تیزی سے سکور کرتے ہوئے 32 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اسی کوشش میں وہ جیفری ویندرسے کی وکٹ بن گئے۔شعیب ملک نے بابر اعظم کے ساتھ ملکر19اوورز میں 139رنز جوڑ کرپاکستان کی پوزیشن مضبوط کی،سابق کپتان محض61گیندوں پر 5چوکوں اور2چھکوں کی مددسے81رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ103رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوگئے ،کپتان سرفراز احمد صرف ایک رنز ہی بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے لکمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکا کی جانب سے ڈکویلا اور تھارنگا نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چوتھے اوور میں رومان رئیس نے ڈکویلا کو 19 رنز پر پویلین بھیج دیا جس کے بعد چندیمل بیٹنگ کیلئے آئے اور وہ بھی 4 رنز بناکر رومان کا شکار بنے۔اوپنر تھرنگا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 18 رنز پر محمد حفیظ کا نشانہ بنے۔

حسن علی نے ایک ہی اوور میں مینڈس اور سری نوردنے کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد شاداب خان نے تھیسارا پریرا کو پوویلین بھیجا۔لاہیرو تھریمانے53رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار بنے،ویندرسے اور دھننجیا کے درمیان 8ویں وکٹ کے لیے 68رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد ویندرسرے کوحسن علی نے پوویلین بھیجا۔پاکستان کے لیے حسن علی اور رومان رئیس نے تین ، تین جبکہ حفیظ اور شاداب نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

متعلقہ عنوان :