�کنی ضلعی ڈکیٹ گینگ گرفتار اسلحہ ،نقدی برآمد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:41

لالہ موسیٰ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پولیس تھانہ صدر نی8رکنی ضلعی ڈکیٹ گینگ گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ نقدی برآمد کر لی تفصیل کے مطابق چوہدری لیاقت علی ایس ایچ اوتھانہ صدر لالہ موسیٰ نے طاہر ولد منظور سکنہ شادمان کالونی گجرات اور محمد نواز ولد منظور حسین قوم مسلم شیخ سکنہ اسلام نگر گجرات سمیت8ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان سے نقدی اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ ملزمان گجرات دولت نگر،تھانہ صدر گجرات ،تھانہ رحمانیہ،تھانہ سول لائن گجرات سمیت ضلع بھر میں وارداتیں کرتے رہے ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مذید سنسنی خیز حقائق منظر عام پر آنے کی توقع ہے جبکہ ملزمان کی گرفتار ی سے ضلع بھر میں وارداتوں میں کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :