ڈی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:41

سیالکوٹ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ڈی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں مرحومہ کو موضع رحیم پور کھچیاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں آئی جی جیل خانہ پنجاب میاں فاروق نذیر ،ڈی آئی جی سالک جلال، ڈی آئی جی ملک مبشر، سپرنٹنڈنٹ منیر اصغر، سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ، دلاور بیگ اور محکمہ جیل خانہ جات کے افسران نے شرکت کی۔مرحومی کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین صاحبزادہ حامدرضا نے پڑھائی ۔

متعلقہ عنوان :