وزیر اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع میںمختلف کھیلوں کیلئے سکولوں ، کالجوں میں ٹرائیلز کا جلد آغاز کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:41

سیالکوٹ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ میں 9مختلف کھیلوں کیلئے سکولوں اور کالجوں میں ٹرائیلز کا آغاز جلد کیا جارہا ہے جس میں 14،16اور19سال کی عمر تک کے کھلاڑیوں کا تین کٹیگری میں چناؤ کیا جائے گا جن کو ماہر کنسلٹنٹ اور کوچز نگر انی میں پیشہ وارانہ ٹریننگ دی جائے گی ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے ضلع سیالکوٹ وزیر اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ عمران بٹ، سی ای اوایجوکیشن مقبول احمد شاکر، ڈی ڈی کالجز ارشد بٹ اور سپورٹس کنسلٹنٹ طاہر لطیف کے علاوہ مختلف کھیلوں کے کوچز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین منصوبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میںکھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، کبڈی، والی بال ،ریسلنگ اور ٹیبل ٹینس کے کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہے اور امید کی جاسکتی ہے ان کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں سیکھنے کا موقع ملے گا اس سے انہیںضلع، صوبہ ، ملک اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور کنسلٹنٹ کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں اور کالجز میں ٹرائیلز کا جلد آغاز کریں اور صرف میرٹ پر قابل کھلاڑیوں کو انتخاب عمل میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں کھیل کے میدانوں کا آباد کیا جائے گا اور تمام کھیلوں کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :