ْگورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال کے ڈاکٹرمحسن نقوی کو نامعلوم افرادنے قتل کر دیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:41

سیالکوٹ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال کے ڈاکٹرمحسن نقوی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق موضع بھڑتھ کے رہائشی گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال کے ماہرڈاکٹر نوزائیدگان ڈاکٹر محسن نقوی اپنے پرائیویٹ کلینک راجہ روڈ پر موجود تھے کہ تین نامعلوم ملزمان نے انہیں گلہ دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ لے کر پوسٹ مارٹم ہاؤس منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر محسن نقوی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں تا ہم مزید تحقیقات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :