Live Updates

تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے، صوبائی مشیر برائے اعلی تعلیم

صوبے کے کالجوں میں 774 عارضی اساتذہ کو مستقل کیا جا رہا ہے، صوبائی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد احمد غنی نے اسمبلی میں بل کے ذریعے صوبے میں ریگولرائز ہونے والے ٹیچنگ اسسٹنٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے تمام اداروں میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو صوبائی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مشتاق غنی نے واضح کیا کہ صوبے کے کالجوں میں 774 عارضی اساتذہ کو مستقل کیا جا رہا ہے اور بہت جلد صوبے کے دیگر اداروں میں بھی موجود عارضی ملازمین کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مستقل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تین سالوں سے یہ اساتذہ اپنے فرائض فکسڈ تنخواہوں پر انجام دے رہے تھے تاہم ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کو ریگولرائز کرنے کا بل صوبائی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات