فوڈ پراڈکٹس کے حلال ہونے کی تصدیق کااختیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے

حلال فوڈ اتھارٹی نے پراڈکٹس کی چیکنگ کا اختیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کوسونپ دیا فوڈ سیفٹی افسران کوحلال سرٹیفیکیٹ کی چیکنگ کے ضابطوں اور طریقہ کار پر ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ ان کی تیاری میں استعمال ہونے والے رنگ اور دیگر اشیاء کی چیکنگ بھی کی جائے گی ا شیاء خوردونوش کے علاوہ میک اپ اور دیگر درآمدی اشیاء کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔نورالامین مینگل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:41

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) حلال فوڈ اتھارٹی نے پنجاب فوڈا تھارٹی کے صوبہ بھرمیں منظم طریقہ کار کے پیش نظر فوڈ پراڈکٹس کے حلال ہونے کے سرٹیفیکیٹ کی موجودگی کی تصدیق کا اختیارپنجاب فوڈ اتھارٹ کو دے دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر میں میں منعقد کی گئی تقریب میں ڈی جی پنجاب فوڈا تھارٹی نور الامینگل، چیرمین حلال فوڈ اتھارٹی جسٹس (ر) خلیل الرحمان اور دونوں اتھارٹیز کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں اختیارات دیے گئے۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حلال سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کا اختیار سونپے جانے پرچیرمین حلال فود اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ حلال سرٹیفیکیٹ کی تصدیق اور حلال فوڈ پراڈکٹس کی ضابطے کے مطابق چیکنگ کے حوالے فوڈ سیفٹی افسران کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

حلال فوڈ اتھارٹی افسران کی جانب سے فوڈ پراڈکٹس کو حلال قرار دینے کے ضابطوں اور طریقہ کار پر ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو حلال فوڈ اور نان فوڈ پراڈکٹس کی فراہمی یقینی بنانے میں حلال فوڈ اتھارٹی کی مکمل معاونت کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہااشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ ان کی تیاری میں استعمال ہونے والے رنگ اور دیگر اشیاء کے حلال ہونے کی چیکنگ کی جائے گیاورغیر ملکی درآمد شدہ اشیاء خوردونوش کے حلال سرٹیفیکیٹ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔تقریب میں اتفاق کیا گیاکہ ا شیاء خوردونوش کے علاوہ میک اپ اور دیگر درآمد ہونے والی پراڈکٹس کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی گوشت سمیت تمام اشیاء کی حلال طریقے سے تیاری کی نگرانی بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :