Live Updates

مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں مگر عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں ،مجھے رینجرز کے معاملے پر رپورٹ کا انتظار ہے ،آج عدالت کے باہر افسوسناک واقعہ پیش آیا اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں مگر عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں ،مجھے رینجرز کے معاملے پر رپورٹ کا انتظار ہے ،آج عدالت کے باہر افسوسناک واقعہ پیش آیا اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی عدالت پاکستان میں عوام کی ہے اور سیاسی فیصلے بھی عوام ہی کرتے ہیں ،آج عدالت کے باہر وکلاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ،سیاسی مخالفین کا اس واقعے کو ہم سے جوڑنا قطعی طور پر حقائق کے منافی ہے ، اس واقعہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیںہے ۔پرویز رشید نے کہا کہ مریم نوازاور نوازشریف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں ، عدالت اگر حکم کی تعمیل کروائے تو عمران خان بھی گرفتار ہوسکتے ہیں ،مجھے رینجرز کے عدالت کو اووٹیک کرنے کے معاملے پر رپورٹ کا انتظار ہے ،اس معاملے کی تفصیلات ابھی تک میرے سامنے نہیں آئیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات