پرویز مشرف کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم آمد ،پاک سری لنکا ون ڈے میچ دیکھا

پاکستان کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میچز لاہور کے علاوہ کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہئیں،سابق صدر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:40

پرویز مشرف کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم آمد ،پاک سری لنکا ون ڈے میچ دیکھا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم آمد پاک سری لنکا ون ڈے میچ دیکھا گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لئے جنرل (ر) پرویز مشرف نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم آئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میچز لاہور کے علاوہ کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہئیں ۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی کار کردگی کی تعریف کرتے ہوئے پرویز مشرف نے پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ …