Live Updates

ملکی سیاست میں توہین آمیز زبان متعارف کرانے کا ذمہ دار عمران خان ہے

وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں توہین آمیز زبان متعارف کرانے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی بھی ملک کے وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ ان میں یہ اہلیت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی عوام نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عام انتخابات سمیت تمام بلدیاتی و ضمنی اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عمران خان کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات