ڈی جی آئی ایس پی آر کیخلاف بیان پر احسن اقبال نے وضاحت کر دی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:07

ڈی جی آئی ایس پی آر کیخلاف بیان پر احسن اقبال نے وضاحت کر دی
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیرداخلہ احسن اقبال کی ڈی جی آئی ایس پی آر کیخلاف بیان کے حوالے سے وضادت کردی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم کوئی بھی اپنے ملک کے خلاف منفی رائے نہیں دیتا قوم کو امید اور مثبت تاثر دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میرا مقصد تنقید کرنا نہیں تھا تمام اداروں کو اپنے شعبوں سے متعلق بیان دینے چائیے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آرکابیان نامناسب تھا میرے بیان کا مقاصدمحاذآرائی کرنا یا تنقید کرنا نہی تھا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے معشیت کی بہتری کے لیے اقدام کیے ہیں اور ہم نے چارسال میں پاکستان کی معیشت کارخ بدلا ہے۔ لیکن چند ماہ سے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہوئیی ہے۔

متعلقہ عنوان :