چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی سربراہی میں ایوان بالاء کا وفد روس روانہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:14

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی سربراہی میں ایوان بالاء کا وفد روس روانہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی سربراہی میں ایوان بالاء کا وفد روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہونے والی بین الپارلیمانی تنظیم کے 137 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹ کا وفد سینیٹر ز خوش بخت شجاعت، ثمینہ سعید، لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، سحر کامران اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک پر مشتمل ہے ۔ بین الپارلیمانی تنظیم کے سالانہ اجلاس سے قبل وفد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :