وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کی ملاقات

وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو وزارت کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:13

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو وزارت کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور ان کو بتایا نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تمام پروجیکٹ وقت سے پہلے مکمل ہوئے اور کم لاگت میں مکمل ہوئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بتایا جب سے ان کووزیر مواصلات کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، تب سے وہ سارے پروجیکٹ کو اپنی نگرانی میں مکمل کروا رہے ہیں۔ ہزارہ موٹروے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور وہ جلد مکمل ہو جائے گی جس سے ہزارہ عوام ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جائے گی،حافظ حافظ عبدالکریم صاحب نے اسلام آباد نیو ایئرپورٹ تک میٹروپروجیکٹ کے بارے میں بتایا وہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے پرائم منسٹر کے اعتماد کا اظہار کیا اور ہر مہینے پروجیکٹ کی بریفنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :