آج ن لیگ نے احتساب عدالت نہیں بلکہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہے، شاہد مسعود نے نیا انکشاف کردیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:56

آج ن لیگ نے احتساب عدالت نہیں بلکہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہے، شاہد مسعود ..
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان کے سینئر صحافی اور اینکر پرسن شاہد مسعود نے آج احتساب عدالت میں ہونے والے واقعہ کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اج احتساب عدالت میں ہونے والہ حملہ درحقیقیت احتساب عدالت پر حملہ نہیں سپریم کورٹ پر حملہ ہے کیونکہ احتساب عدالت کو حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا تاہم یہ حملہ صرف احتساب عدالت پر نہیں بلکہ معزز سپریم کورٹ پر ہے۔

(جاری ہے)

سینئر اینکر نے مزید کہا کہ آج عدالت جو ملکی ریاست کا بڑا ستون ہے نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ تاہم یہ حملہ صرف احتساب نہیں بلکہ سپریم وکرٹ آف پاکستان پر حملہ ہواہے۔ سینئر صحافی نے آج ہونے والے واقعہ کے حوالے سے حالیہ تعینات ہونے والے نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے تعیناتی کے بعد کہا تھا کہ وہ ذاتی طور پر ان ریفرنسز کی نگرانی کرینگے لیکن آج عدالت میں نیب کے اہلکار بھی زدوکوب کا شکار ہوئے ہیں تو کہا اسکا مطلب ہے کہ آج ہونے والا سارا واقعہ انکی نگرانی میں ہواہے۔ سینئر اینکر نے مزید کیا کہا جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔