8اکتوبر کے زلزلہ نے ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ یہ پاکستانی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ تھا ۔پروفیسر ڈاکٹر ادریس

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں 8اکتوبر2005ء کے سانحہ کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میںاساتذہ، طلباء و طالبات ، سکالرزنے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد 8اکتوبر کے زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8اکتوبر کے زلزلہ نے ہمیں جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور یہ پاکستانی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ تھا مگر یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش تھی اور ا س آزمائش کے دوران پاکستانی قوم نے ایک ہو کر متاثرین کی مدد کی جو کہ ایک زندہ قوم کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے دوران بحیثیت پاکستانی متاثرین کے دکھ درد میں قوم نے حصہ لیا۔ وہ جذبہ ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش اللہ کی طرف سے آتی ہے مگر زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لاکھوں افراد نے جس ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس آزمائش کا مقابلہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔

متعلقہ عنوان :