ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی ایران پالیسی کا اعلان کر دیا

ایرانی پاسداران انقلاب دہشتگردوں کی معاونت کررہاہے،ایران جوہری معاہدے کی روح کے مطابق عمل نہیں کررہا ایران کاجوہری ہتھیاروں تک رسائی کاراستہ روکیں گے،ایررانی پاسداران انقلاب پر پابندی عائد ہو گی ، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تاریخ کا بد ترین فیصلہ تھا ، ہم اس معاہدے سے ابھی دستبردار نہیں ہو رہے ،امریکی صدر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) مریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئی ایران پالیسی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب دہشتگردوں کی معاونت کررہاہے،ایران جوہری معاہدے کی روح کے مطابق عمل نہیں کررہا،ایران کاجوہری ہتھیاروں تک رسائی کاراستہ روکیں گے،ایررانی پاسداران انقلاب پر پابندی عائد ہو گی ، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تاریخ کا بد ترین فیصلہ تھا ، ہم اس معاہدے سے ابھی دستبردار نہیں ہو رہے ۔

جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی ہے، دوسرے ممالک کہہ رہے کہ ایران جوہری ڈیل کی پاسداری کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ڈیل کی روح کے مطابق عمل نہیں کررہا،ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ امریکا کابدترین فیصلہ تھا، 1979میں تہران میں امریکی سفارتخانہ کے واقعے کوبھلایا نہیں جاسکتا،ایران کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث پابندیاں عائدکی گئی تھیں،سابقہ امریکی انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں ختم کیں،اب ایرانی پاسداران انقلاب پر پابندی عائد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے اقدامات کے مخالف ہیں، ایران مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد نیٹ ورکس کو سپورٹ کررہاہے،ایرانی پاسداران انقلاب دہشتگردوں کی معاونت کررہاہے،ایران جوہری ڈیل کی روح کے مطابق عمل نہیں کررہا،ایران کاجوہری ہتھیاروں تک رسائی کاراستہ روکیں گے،ایرانی پاسداران انقلاب پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں، ظلم کے شکارایرانی عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ،ایران جوہری معاہدیکوکسی بھی وقت ختم کرسکتاہے،کانگریس سے کہوں گاایران ڈیل کی خامیوں کا جائرہ لے،ایران کی جوہری سرگرمیوں کوروکناضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :