دنیاپاکستان کی معیشت سے پرامیدہے ،ہمیں قوم کومثبت تاثردینے کی ضرورت ہے ، احسن اقبال

ایسے بیان نہیں دینے چاہیئں جس سے ملکی ساکھ پرمنفی اثرپڑے ،پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانے کاکھیل کھیلاجارہاہے ،اداروں کواپنے شعبوں سے متعلق بیان دینے چاہئیں،کوئی بھی اپنے ملک کے بارے میں منفی رائے نہیں دیتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:00

دنیاپاکستان کی معیشت سے پرامیدہے ،ہمیں قوم کومثبت تاثردینے کی ضرورت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ دنیاپاکستان کی معیشت سے پرامیدہے ،ہمیں قوم کومثبت تاثردینے کی ضرورت ہے ،ایسے بیان نہیں دینے چاہیئں جس سے ملکی ساکھ پرمنفی اثرپڑے ،پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانے کاکھیل کھیلاجارہاہے ،اداروں کواپنے شعبوں سے متعلق بیان دینے چاہئیں،کوئی بھی اپنے ملک کے بارے میں منفی رائے نہیں دیتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عالمی اداروں نے پاکتان کی بڑھتی ہوئی معیشت کوسراہاہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آرکابیان غیرمناسب تھا،میرے بیان کامقصدتنقیداورمحاذآرائی نہیں تھاہمیں اس وقت پاکستان کامثبت چہرہ دنیاکے سامنے پیش کرناہے ۔انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈارنے معیشت کی بہتری کیلئے بہت کام کیاہے ،تمام اداروں کواپنے شعبوں سے متعلق بیان دیناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانے کیلئے کھیل کھیلاجارہاہے ،چندماہ میں سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی ہوئی ،ہمیں ایسے بیان نہیں دینے چاہئیں ،جس سے ملکی ساکھ پرمنفی اثرپڑے ،آرمی چیف نے جوکہااس پرسب کواتفاق ہے کہ معیشت کوبہترکرناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری معیشت کاپورٹ فولیورائزنگ سٹارکاہے اسحاق ڈارنے معیشت کی بہتری کیلئے اہم کرداراداکیا،قوم کوامیداورمثبت تاثردینے کی ضرورت ہے کوئی بھی اپنے ملک کے بارے میں منفی رائے نہیں دیتا۔انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈارکی جگہ کوئی اورفوری معاملات کونہیں سنبھال سکتا،انتخابات2018ء میں ہی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :