جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالملکی کی ملاقات

دو طرفہ تعلقات،دفاع اور تربیت میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:53

جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالملکی کی ملاقات
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالملکی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف کے ساتھ سعودی سفیر کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات بشمول دفاع اور تربیت میں تعاون کے امور زیر غور آئے۔