سپریم کورٹ اور فیڈرل سروس ٹربیونل کے احکامات کی روشنی میں250 ٹی جی ٹی اساتذہ کی گریڈ17 میں بطور ایس ایس ٹی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویڑن (کیڈ)نے سپریم کورٹ اور فیڈرل سروس ٹربیونل کے احکامات کی روشنی میں250 ٹی جی ٹی اساتذہ(گریڈ16) کواگلے گریڈمیںترقیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی جی ٹی اساتذہ کو گریڈ17 میں بطور ایس ایس ٹی ترقی دی گئی ہے جن میں مرد و خواتین اساتذہ شامل ہیں فیڈرل گورنمنٹ ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے مرکزی صد ر ملک امیر خان نے پچھلی تاریخوں سے اساتذہ کو اپ گریڈ کرنے پر سیکرٹری کیڈ ، ڈی جی ایف ڈی ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹی جی ٹی اساتذہ کو یکم جنوری 2011ن ء سے اگلے گریڈ میں ترقیاں ہونی تھی تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود انہیں گریڈ17میں بطور ایس ایس ٹی پروموٹ نہ کیا گیا جس پر اساتذہ نے سپریم کورٹ اور فیڈرل سروس ٹربیونل میں درخواستیں تھیں جس پر وفاقی نظامت تعلیمات نے 250 ٹی جی ٹی اساتذہ کو اگلے گریڈمیں ترقی دینے کیلئے دو اکتوبر کو وزارت کیڈ کو خط لکھا جس پر وزارت کیڈ نے سپریم کورٹن اور ایف ایس ٹی کے احکامات کی روشنی میں ٹی ٹی جی ٹی اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیکفشن جاری کر دیا ،فیڈرل گورنمنٹ ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے مرکزی صد ر ملک امیر خان نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر اساتذہ کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے اساتذہ کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اس کیس میں شوکت علی اور ان کی ٹیم مرزا غفور ، طاہر محمود و دیگر نے دن رات محنت کی ان کی کاوشیں لائق تحسین ہے انہوںنے کہا کہ ٹائم سکیل پروموشن کے کیسز بھی جلد از جلد حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :