کراچی یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر نامور سائنسدان اور محقق ڈاکٹر عیسیٰ عبداللہ عابدی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:53

سکھر۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر نامور سائنسدان اور محقق ڈاکٹر عیسیٰ عبداللہ عابدی کی وفات پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عیسیٰ عبداللہ ایک نامور ماہر حیاتیات ، مشہور سائنسدان ، بہترین استاد اور اچھے انسان تھے۔

انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی امریکہ کی یونیورسٹی سے مکمل کی۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کراچی میں عیسیٰ لیب کے نام سے مشہور لیب کھولی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عیسیٰ عبداللہ نے ہمیشہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر سرفراز علی کوریجو ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ ایڈوانسمنٹ فنڈ انڈومنٹ (سیف) نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور ڈاکٹر عیسیٰ عبداللہ کی وصیت پڑھی۔

مرحوم کے ایصال ِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر عبدالحسین شر، پروفیسر ڈاکٹر ونود کمار، پروفیسر مرید حسین، ڈاکٹر عبدالمنان شیخ ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :