ضلع خیرپور کے مختلف علاقوں کے دیہاتوں میں سرکاری اسکولوں پر قبضہ ختم کرالیا گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:53

سکھر۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سیشن جج خیرپور محترمہ صدف کھوکھر کی ہدایت پر سول ججز نے پولیس کی مدد سے ضلع خیرپور کے مختلف علاقوں کنگری، کوٹڈیجی، گمبٹ، صوبو ڈیرو،کے مختلف دیہاتوں میں حکومت کی جانب سے قائم شدہ10 سرکاری پرائمری اسکولوں پر با اثر افراد کا قبضہ ختم کر ادیا، قبضہ واگزار کرائے گئے اسکولو ں کی بابت رپورٹ سیشن جج کو دے دی گئی ہے ۔