پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی 16 اکتوبر تا 15 نومبر2017 تک جاری رہے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:53

سکھر۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی 16 اکتوبر تا 15 نومبر2017 تک جاری رہے گی ۔پاک آرمی کے میجر محمد ندیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پاک آرمی میں بھرتی کے خواہش مند نوجوان آن لائن رجسٹریشن کے لئے پاک آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر آن لائن یا بھرتی کے دفتر پنوں عاقل آکر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو ں عاقل میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز سے تعلق رکھنے والے امیدوار وں کی بھرتی ہوگی۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ تمام تعلیمی اسناد، ڈومیسائل، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈیا اگر عمر 18 سال سے کم ہے تو فارم B ، 6 عدد پاسپورٹ سائز فوٹواور 5 عدد والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیا ں ساتھ لائیں جبکہ اقلیتوں سے وابستہ پاکستانی شہریت کے حامل نوجوان خواہ پاکستان کے کسی بھی ضلع سے تعلق رکھتے ہوں آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل میں بھرتی ہوسکتے ہیںاس کے علاوہ ٹیلیفون نمبر071-5805599 اور موبائل نمبر0333-7177074 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :