کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑکا معصوم شاہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ ، تدریسی نظام پر اظہار عدم اطمینان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:53

سکھر۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ نے معصوم شاہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا، انہوںنے وہاں زیر تعلیم اسپیشل بچوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر سکھر نے اسکول کی کارکردگی ، صفائی ستھرائی اور پڑھائی کے نظام پر سخت برہمی اور عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے لاکھوں روپے اسپیشل بچوں کی تعلیم کیلئے خرچ کیے جارہے ہیں اور اتنے بڑے سینٹر میں صرف 6بچے موجود ہیں ، گاڑیاں خراب اور کتاب موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی کارکردگی کے حوالے سے وہ جلد اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کریگا۔