حکومت سندھ کی جانب سے سکھر میںسیف ایجوکیشن کمپلیکس بنانے کی منظوری

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:53

سکھر۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) حکومت سندھ کی جانب سے سکھر اور شمالی سندھ کے دیگر اضلاع کے عوام خاص طور پر نوجوانوںکی تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سکھر میں سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن (سیف) کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں کمشنر سکھر ڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے سیف ایجوکیشن کمپلیکس کیلئے مجوزہ سائیٹس کا دورہ کرکے پلاٹس کے سلسلے میں معلومات حاصل کی۔

کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ نے ایئرپورٹ روڈ سکھر پر قائم معصوم شاھ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے نزدیک خالی پڑا ہوا 33000اسکوائر یارڈز کے پلاٹ کا معائنہ کیا۔ اسی طرح کمشنر سکھر نے کالج آف فزیکل ایجوکیشن سکھر کے حدود میں ایک خالی پلاٹ کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے پلاٹس کے حوالے سے معلومات دی اور بتایا کہ ان دونوں پلاٹس میں اسے کسی ایک کو منتخب کیا جائے ۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن عبدالرزاق عباسی ، پرنسپال فزیکل ایجوکیشن کالج اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر سکھر ڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سیف ایجوکیشن کامپلیکس کی تعمیر کے لیے فوری طور پر مناسب جگہ کا طعین کرنے کی ہدایت کی ہے اور جلد ہی ایک مناسب پلاٹ کی سفارش بھیجی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ سیف ایجوکیشن کامپلیکس ایک بڑا منصوبہ ہے ، جس کے بننے سے سکھر اور آس پاس کے اضلاع کے نوجوان بھرپور فائدہ حاصل کرسکے گیں ۔ انہوںنے بتایا کہ کامپلیکس میں سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی ریجنل آفس، ٹیچرس /اسٹوڈنٹس ٹریننگ سینٹر ، لینگویج سینٹر، لائیزن آفیسز اور تعلیم سے متعلقہ دیگر شعبوں کے مراکزقائم ہونگے ، جس سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :