رینجرز کی کارروائی، بابا لاڈلہ گروپ کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے میمن گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار (بابا لاڈلہ گروپ) کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی کہ لیاری گینگ وار (بابا لاڈلہ گروپ) سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر لالہ عمران عرف مام اور غفور عرف چھوٹو نے شہر میں دہشت گردی کی نیت سے میمن گوٹھ کے علاقے درسانوں چنوں میں ایک مکان کے اندر اسلحہ اور ایمونیشن چھپا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مکان میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کر لیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 5 عدد ایس ایم جیز، 2 عدد 9 ایم ایم پستول، 3 عدد 30 بور پستول، ایک عدد 32 بور پستول، ایک عدد ہینڈ گرینیڈ بمعہ 2 عدد فیوز، ایک عدد آوان لانچر، مختلف اقسام کی 21 عدد میگزین اور مختلف اقسام کے 875 راونڈز شامل ہیں۔ رینجرز اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ عنوان :