ایران سے ایٹمی معاہدے کا مستقبل، ٹرمپ نے اعلان کردیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:17

ایران سے ایٹمی معاہدے کا مستقبل، ٹرمپ نے اعلان کردیا
واشنگٹن : (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) امریکی صدرکی جانب سے ایران سے متعلق ایٹمی پالیسی کا اعلان کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی ہے ایران جوہری ڈیل سے دستبردار نہیں ہورہے جبکہ ایران کےاقدامات کے مخالف ہیں وہ مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد نیٹ ورکس کو سپورٹ کررہاہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمنپ نے مزید کہا کہ ایران کےساتھ جوہری معاہدہ امریکا کابدترین فیصلہ تھا جبکہ سابقہ امریکی انتظامیہ نےایران پر پابندیاں ختم کیں تھیں لیکن ہم نے ایران کی جانب سےبڑھتےہوئےخطرات کےباعث پابندیاں عائدکی گئی تھیں ۔ ڈونلڈ ٹمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم اقدامات کررہے ہیں تاکہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیارحاصل نہ کرسکے

متعلقہ عنوان :