چکوال کلر کہار روڈ پر بھون کے قریب ٹریلر نے دونوجوان سگے بہن بھائی کو کچل دیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:46

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)چکوال کلر کہار روڈ پر بھون کے قریب ٹریلر نے دونوجوان سگے بہن بھائی کو کچل دیا ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے کو شدید زخم آئے جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے دن ٹریلر نے جن دونوجوان راہگیروں کو کچلا ان میں انیس سالہ حمزہ علی ولد ارشد علی سر میں زخم آنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی سترہ سالہ سامعہ علی دختر ارشد علی کی ٹانگ ٹوٹ گئی، ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق ہونیوالوں کو ہسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس بھون تیز رفتار گاڑی ڈرائیوروں کو پکڑنے میں بڑی کارکردگی پیش کررہی ہے مگر اس حادثے کے بعد وہ بھی آدھے گھنٹے کے بعد پہنچے اور کلر کہار پولیس حسب روایت زخمی اور نعش کلر کہار پولیس کے انتظار میں ادھر ہی سڑک پر ہی موجود تھے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج یاسر حسین نے تھانہ کلر کہار کے مشہور مقدمہ قتل میں گرفتار دو ملزمان کو سز ا سنادی ہے،ملزمان نے دو سال قبل ایک شخص کو قتل کر دیا تھا ،معزز عدالت نے ملزم حسنین کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور اس کے بھائی کو سات سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانہ سزا سنا دی،ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا۔