مچھلی کے شکار کا دوسرا منور علی خان میموریل اینگلنگ ٹورنامنٹ کل ہو گا

100سے زائد شکاری حصہ لیں گے ،آزاد کشمیر کے وزیر کھیل چوہدری سعید مہمان خصوصی ہوں گے منگلا ڈیم پر ہونے والے ٹورنامنٹ میںسب سے وزنی مچھلی پکڑنے پر 70سی سی موٹر سائیکل انعام دیا جائے گا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:46

مچھلی کے شکار کا دوسرا منور علی خان میموریل اینگلنگ ٹورنامنٹ کل ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) مچھلی کے شوقیہ شکاریوں کی تنظیم "پاک اینگلنگ کلب " کے زیر اہتمام دوسرا منور علی خان میموریل اینگلنگ ٹورنامنٹ کل اتوار کو منگلا ڈیم پر منعقد ہو گا۔ میر پور (آزاد کشمیر)کے قریب عبداللہ پور میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پاک اینگلنگ کلب کے بانی صدر منور علی خان کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاک اینگلنگ کلب راولپنڈی اور اسلام آباد کے ممبران کے علاوہ میر پور، لاہور ، دینہ اور قصور کے اینگلنگ کلبوں کے شکاری بھی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے وزیر کھیل چوہدری محمدسعید ہوں گے اور وہ ٹورنامنٹ میں سب سے وزنی مچھلی پکڑنے پر 70سی سی موٹر سائیکل انعام دیں گے۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے شرکاء میں پیپسی کولا، یو فون اسلام آباد ،مری بروری بیوریجز (ٹاپس) اور جوجو سویٹس گوجرانوالہ کے اشتراک سے پر کشش انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

راولپنڈی اسلام آباد کے شوقیہ کھلاڑیوں کیلئے بس ہفتہ کی شب 12بجے منگلا ڈیم کیلئے روانہ ہو گی۔ تمام شکاری حضرات کوساڑھے گیارہ بجے تک کلب کے دفتر واقع الرحمن پلازہ، چائنا مارکیٹ راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :