انٹرنیشنل بیڈمنٹن فیڈریشن نے پاکستان کو بیڈ منٹن کے انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کی اجازت دیدی

ترکی،انڈونیشیا،سری لنکا، نیپال ، مالدیپ ، شام ، افغانستان، ویت نام، کولمبیااور پاکستان کی ٹیمیںشرکت کریں گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:46

انٹرنیشنل بیڈمنٹن فیڈریشن نے پاکستان کو بیڈ منٹن کے انٹرنیشنل ایونٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل بیڈمنٹن فیڈریشن نے پاکستان کو بیڈ منٹن کے انٹرنیشنل مقابلے کروانے کی اجازت دیدی جس کے بعد پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن رواں سال نومبر میں بیڈمنٹن کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ منعقدہ کروائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اعظم ڈار کے مطابق پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے ملک میں انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کی میزبانی کی درخواست کی تھی جسے منطور کر لیا گیا جس کے تحت اسلام آباد میں بیڈمنٹن کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ رواں سال 9سے 12نومبرتک منعقد کرایا جائے گاجس میں میزبان پاکستان سمیت ترکی،انڈونیشیا،سری لنکا، نیپال ، مالدیپ ، شام ، افغانستان، ویت نام اور کولمبیا کی ٹیمیںشرکت کریں گی ۔

ایونٹ کے دوران، مینز، وومینز کے سنگل اور ڈبلز کے مقابلے ہوں گے جبکہ جیتنے والی ٹیموں میں 8ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔