سندھ پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ 2009ء اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2010ء کے متعلق آگہی کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگیولیٹری اتھارٹی (SPPRA) کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے مختلف محکموں کے افسران و عملے میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ 2009ء اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2010ء کے متعلق آگہی کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب جمعہ کو دربار ہال مکلی میں منعقد ہوئی۔

دو روزہ سپرا تربیتی ورکشاپ 6 سیشنز پر مشتمل تھا جس دوران مختلف محکموں کے افسران و عملے کو سندھ پبلک پرکیورمنٹ ایکٹ 2009ئ اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2010ئ کی اہمیت اور افادیت سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے خاص مہمان سابق صوبائی وزیر صادق علی میمن تھے جبکہ ڈائریکٹر سپرا جاوید صبغت اللہ مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایوب خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر علی عمران قادری کے علاوہ پ پ ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل امتیاز علی قریشی اور پ پ رہنمائ حمید پہنور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ کے دوران تعارف، مراحل، قوانین و ضوابط اور نیلامی کے طریقہ کار، معاہدوں، عوامی حصول کے اصولوں سمیت پروکیورمنٹ کے دیگر موضوعات کے متعلق تربیت دی گئی جبکہ شرکت کرنے والے مختلف محکموں کے افسران نے ورکشاپ کی تمام سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے پروکیورمنٹ کے حوالے سے اپنے تجربات بھی بتائے اور ورکشاپ کے دوران تمام افسران اور عملے سے پروکیورمنٹ رولز کے متعلق آزمائشی ٹیسٹیں بھی لی گئیں۔

بعد ازاں ڈائریکٹر سپرا جاوید صبغت اللہ مہر نے اپنے خطاب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپرا کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ضلع ٹھٹھہ کے مختلف محکموں کے افسران کو سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز کے متعلق آگہی دینے کے ساتھ انہیں متعلقہ قوانین کی پاسداری کرانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ سے تربیت حاصل کرنے والے افسران اب سپرا کے قوانین اور ضوابط پر عمل کرتے ہوئے پروکیورمنٹ کے عمل کو بہتر اور شفاف بنا سکتے ہیں۔

دریں اثنائ اختتامی تقریب کے خاص مہمان سابق صوبائی وزیر صادق علی میمن کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و عملے میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صادق علی میمن نے سپرا افسران کو کامیاب تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تربیت حاصل والے افسران اور عملہ سپرا کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی حصول کے معاملات کے دوران شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :