سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پیپلز پارٹی کی قیادت خوفزدہ ہے ،الیاس شیخ

سہون کے مقامی اسٹیڈیم کو تالے لگا کر دروازے ویلڈنگ کے ذریعے بند کر کے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات الیا س شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پیپلز پارٹی کی قیادت خوفزدہ ہے ۔ جمہوری پارٹی ہونے کا راگ لاپنے والی پیپلز پارٹی نے سہون کے مقامی اسٹیڈیم کو تالے لگا کر دروازے ویلڈنگ کے ذریعے بند کر کے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے۔

یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہائوس ‘‘ سے جاری اپنے بیان میں کہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے۔ آج سندھ کی تباہی و بربادی کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اور کرپٹ وزراء ہیں ۔سندھ کو جاگیر سمجھنے والے کان کھول کر سن لیں کہ سہون جلسہ ہر حال میں ہوگا۔ اوچھے ہتھکنڈے اور سرکاری مشینر استعمال کر کے پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے دلوں سے تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتی۔ سندھ کے عوام نے تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کرپشن اور لوٹ مار سے تنگ سندھ کے عوام اب بھی کسی کرپٹ ٹولے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ عنوان :