رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان کی والدہ انتقال کرگئیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر رکن قومی اسمبلی عبدالقہارخان ودان کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی ۔ مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان کلی ارمبی کاکوزئی قلعہ عبداللہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت ، صوبائی مشیر سردار رضامحمد بڑیچ ، ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین محمد عیسیٰ روشان ، پارٹی چمن ، قلعہ عبدللہ ، پشین کے مرکزی ،صوبائی وضلعی کمیٹی کے اراکین وکارکنوں ، قبائلی عمائدین ، علماء کرام اور ہر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی عبدالقہار خان ودان کی رہائش گاہ سروے 144نزد عالمو چوک کوئٹہ میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :