صدر گوگیرہ‘واردات کے بعد فرار ہونیو الے ڈاکوئوں کی مقامی شہریوں پر فائرنگ دو شہری جاں بحق

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:46

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) قصبہ بصیر پور کے قریب واردات کے بعد فرار ہونیو الے ڈاکوئوں کی مقامی شہریوں پر فائرنگ دو شہری جاں بحق ایک شدیدزخمی فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر کی ناکہ بندی پولیس کی ٹیمیں روانہ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ بصیر پور کے علاقہ بھرپورہ چوک کے میں تین مسلح ڈاکوئوں نے دو جنرل سٹوروں پر لوٹ مار کی اور فرار ہونے لگے تو علاقہ کے رہائشی افراد کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے تینوں ڈاکوئوں کا گھیرائو کر لیا اس دوران ڈاکوئوں نے پکڑے جانے کے خوف سے مقامی رہائشی افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آ کر نعیم اور خادم حسین نا می دو شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ رشید نامی شہری فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بصیر پور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جاں بحق ہونیو الے دونوں افراد اور زخمی رشید کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ڈی پی او حسن اسد علوی کے مطابق یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر کی ناکہ بندی کے احکامات صادر کرتے ہوئے ڈی ایس پی دیپالپور مرزا قدوس کی سربراہی میں پولیس کی تجربہ کار ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں حسن اسد علوی کے مطابق ان ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :